Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں ٹریفک دفتر کے قریب چک بزرگ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار طاہر بیگ کو ٹریفک اہلکاروں نے روکا جس نے ہیلمنٹ بھی پہنا ہوا تھا،ٹریفک اہلکاروں نے چالان کرڈالا،محنت کش پیسے نہ ہونے پر منتیں کرتا رہا اور معافیاں مانگتا رہا اسی دوران محنت کش طاہر ہارٹ اٹیک سے جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیل کے مطابق ،موت واقع ہونے پر ٹریفک اہلکار موقع سے غائب ہوگئے،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے پر ڈی پی او گجرات نے فوری نوٹس لے لیااور پولیس ترجمان کے مطابق شہری طاہر بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور اسکا چالان موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ اور لائسنس نہ ہونیکی وجہ سے کیا گیا،ویڈیو میں شہری کو اکیلا چلتا ہوا اور گرتا ہوا نظر آرہا ہے،ڈی پی او گجرات نے اس واقعہ پر ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او اےڈویثرن،ایس ایچ او لاری اڈہ کو شواہد اکھٹے کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔