گجرات :تھانہ منگوال کے گاؤں گمرالی میں بیٹے کاوالد پرسوٹوں سے تشدد

گجرات :تھانہ منگوال کے گاؤں گمرالی میں بیٹے کاوالد پرسوٹوں سے تشدد
Metro53

Metro53 - منگوال (مرزا عادل سے) تھانہ منگوال کے نواحی گاؤں گمرالی میں گھریلو تنازعہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عاطف کنگ سکنہ گمرالی نے مبینہ طور پر اپنے سگے والد محمد ریاض کنگ کو ایک کمرے میں بند کر کے سوٹوں کے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی بزرگ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میجر شبیر شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منگوال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم عاطف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ تاہم تاحال اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اہلِ علاقہ اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مزید پیش رفت سامنے لائی جائے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں