Metro53 - گجرات(مرزا عادل سے )تحصیل کنجاہ کے تھانہ منگووال کے نواحی علاقہ لنگے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر باپ اوربیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق، قتل ہونے والوں میں 65 سالہ محمود احمد اور32 سالہ آفتاب عرف شانی شامل ہیں،تھانہ منگووال پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش کاآغاز کردیا،جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔