Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے لالہ موسیٰ شہر اور دیگر علاقوں میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی کی۔ اس مشترکہ آپریشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔
مہم کے دوران مجموعی طور پر 10 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ ریسکیو کیے گئے بچوں کو قانونی اور فلاحی کارروائی کے لیے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نورالعین نے اس کارروائی کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔