گجرات: دریائے چناب کنارے 3 دیہاتوں کی 2500 ایکڑ زمین دریا برد ہونے کا خدشہ، اہلِ علاقہ کا شدید احتجاج

گجرات: دریائے چناب کنارے 3 دیہاتوں کی 2500 ایکڑ زمین دریا برد ہونے کا خدشہ، اہلِ علاقہ کا شدید احتجاج
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) دریائے چناب کے کنارے تین دیہاتوں کی 2500 ایکڑ زمین دریا برد ہونے کا خدشہ، اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی علاقوں لنگے، چک گل اور نواں لوک کے رہائشیوں نے ریت کے ٹھیکے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ریت کی ہیوی ٹرالیاں اور ڈمپر آبادی کے اندر سے گزر رہے ہیں جس سے سڑکیں، گھر اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ بچے اور خواتین غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر ریت نکالنے کا عمل نہ روکا گیا تو تقریباً 2500 ایکڑ زرعی زمین دریائے چناب میں شامل ہونے کا خطرہ ہے جس سے سینکڑوں خاندانوں کی روزی روٹی متاثر ہو سکتی ہے۔

احتجاج کے دوران خواتین نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،وفاقی وزیرچودھری سالک اورصوبائی وزیر چودھری شافع  اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ریت کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے مون سون میں سیلابی صورتحال سے مزید تباہی ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں