Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر عطاء کی نگرانی میں تحصیل گجرات میں موصول شکایت پر انسداد عطائیت کارروائی کی گئی۔
جھیرانوالی گجرات میں واقع زہرا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں اسٹور مالک مریضوں کو انجیکشن لگا کر ایلوپیتھک پریکٹس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ موقع سے متعدد استعمال شدہ سرنجیں، مختلف انجیکشنز اور آئی وی انفیوژن بوتلیں برآمد ہوئیں۔ شواہد اکٹھے کرکے کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دیا گیا۔