گجرات: کڈنی سنٹرگجرات فنڈ ریزنگ وافطارڈنرکی پروقار تقریب،22کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

گجرات: کڈنی سنٹرگجرات فنڈ ریزنگ وافطارڈنرکی پروقار تقریب،22کروڑ سے زائد کے عطیات جمع
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )کڈنی سنٹرگجرات فنڈ ریزنگ وافطارڈنرکی پروقار تقریب،زندہ دلان گجرات ومخیرحضرات کی طرف سے9کروڑ جبکہ 51بورڈ آف گورنرکی طرف سے سالانہ 13کروڑ عطیات دیتے ہوئے کل 22کروڑ روپے سے زائد کے ریکارڈ عطیات جمع، دکھی انسانیت و بے لوث خدمت خلق مشن پرگامزن صدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجاز کی گرانقدرخدمات کی تحسین۔

سابق ڈپٹی کمشنرچوہدری لیاقت علی چٹھہ کا2016میں لگایاہوا پوداالحمد للہ تناوردرخت کی شکل اختیارکرچکا ،شاہکارمنصوبہ کی 10سالہ مثالی خدمات اوردکھی وغریب مریضوں کیلئے شجرسایہ دارکادرجہ رکھنے والے ادارے کی مثالی خدمات کوبھی بھرپوراندازمیں نذرانہ عقیدت پیش کیاگیا،فنڈ ریزنگ تقریب کے میزبان ممتازبزنس مین آصف علی چوہدری کی طرف سے مثالی اورپرتکلف انتظامات کوبھی سراہاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی کمشنرگجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنرگجرات نورالعین قریشی ،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین نیئرانڈسٹریز، چوہدری عمرسعید سروس انڈسٹریز، حاجی محمدالیاس جی ایف سی فین، لالہ چوہدری محمد زمان سانتل۔چیرمین چوہدری محمد اکرم سانتل۔حاجی امجد علی چوہدری ماجر ہ شمالی، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال ،چوہدری دلداراینڈ فیملی ،چوہدری ناصرمحمود جرمنی، رضا اللہ مغل، عاطف مسعود دبئی تھے،معززمہمانوں کاتقریب میں آمد پر صدرکڈنی سنٹرمیاںمحمداعجاز،سینئرنائب صدرچوہدری اظہرحسین،جنرل سیکرٹری عاصم مشتاق بٹ،جاوید بٹ،عقیل اعجاز نے بورڈ ممبران کے ہمراہ والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔۔۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں