ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، غیر ضروری سفر سے گریز کریں

ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، غیر ضروری سفر سے گریز کریں
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو ایران میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، محدود نقل و حرکت، اور پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ نے تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر رابطہ کر سکیں۔

مزید برآں، ایران کے دیگر اہم شہروں جیسے زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک صورتحال سے گریز کریں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی مشنز ہر وقت اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کریں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں