آئینہ وزیر کی بولنگ کی ویڈیو بناکر فحاشی پھیلائی! طالبان نے صحافی اغواء کرلیا، معافی کی ویڈیو وائرل

آئینہ وزیر کی بولنگ کی ویڈیو بناکر فحاشی پھیلائی! طالبان نے صحافی اغواء کرلیا، معافی کی ویڈیو وائرل
Metro53

Metro53 - پشاور( ویب ڈیسک )شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل شیواہ میں کرکٹ کی شوقین کم عمر لڑکی آئینہ وزیر کی بالنگ کرواتے وقت ویڈیو بنانے والے مقامی صحافی طفران وزیر کو طالبان نے حراست میں لے لیا۔ زعفران پر الزام تھا کہ انہوں نے کم عمر لڑکی کی وڈیو بنا کر فحاشی اور بے حیائی کو پھیلانے میں کردار ادا کیا۔

طالبان نے طفران وزیر کے اہلِ خانہ اور متعلقین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے گی تاہم پاکستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز ان سے بازپرس کریں گے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی قید میں مقامی صحافی کی ایک معافی کی ویڈیو بھی ریکاڑد کی گئی جس میں طفران وزیر نے بتایا کہ انہوں نے چند دن قبل ایک وڈیو بنائی تھی جس میں آئینہ وزیر کے ساتھ بولنگ کا لطف دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وڈیو پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا اور اسے اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ زعفران نے اپنی اس غلطی پر سب سے معافی مانگی اور کہا کہ ہمیں اس طرح کی ویڈیوز سے اجتناب کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق طفران وزیر کی یہ وڈیو نامعلوم افراد نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ فرش پر بیٹھ کر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ وڈیو میں بیان کے بعد طفران وزیر کو رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے مقامی قبائلی مشران اور سیاسی راہنماؤں نے مذاکرات کیے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کی کمسن لڑکی آئینہ وزیر کی بولنگ کی وڈیو سوشل میڈیا (ایکس) پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آ فریدی نے انہیں اپنی لیگ میں شامل کیا۔

آئینہ وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ شگہ زالول خیل سے ہے اور وہ شہید عمر گل کی بیٹی ہیں۔ سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے اور ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

جاوید آ فریدی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ آئینہ وزیر ایک غیر معمولی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں