Metro53 - تہران ( ویب ڈیسک )ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوگیا ،حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہوگئے
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل اس میں آگ لگنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔