لاہور: وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کنیرڈ کالج میں طالبات کو لیپ ٹاپ کی تقسیم

لاہور: وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کنیرڈ کالج میں طالبات کو لیپ ٹاپ کی تقسیم
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کنیرڈ کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا اور تعلیم و ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

تقریب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن فہد شہباز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی فہد شہباز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یوتھ پروگرام ملک بھر کے طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں اور جدید تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اہل اور مستحق طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت میسر آئے اور ڈیجیٹل وسائل تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت طالبات کو تعلیمی طور پر مضبوط بنائے گی اور انہیں جدید ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔تقریب کا اختتام تعلیم، جدت اور جامع ترقی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں