Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات کے نواحی شہری جلالپور جٹاں میں پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں اور دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے مختلف بازاروں میں انسپکشن کی اور گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ کارروائی کے دوران سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر متعدد وینڈرز کو مجموعی طور پر 20 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اے سی عبدالقدیر زرکون نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پرائس چیکنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔