گجرا ت: سمبڑیال سے مزدوری کیلئے آئے شہری سے نئی ہونڈا125 موٹر سائیکل چوری

گجرا ت: سمبڑیال سے مزدوری کیلئے آئے شہری سے  نئی ہونڈا125 موٹر سائیکل چوری
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کا راج برقرار، مین جی ٹی روڈ پر ایک اور موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، صبح 5 بجے کے قریب سمبڑیال سے گجرات محنت مزدوری کے لیے آنے والے محنت کش فیض باجوہ کو مین جی ٹی روڈ نزد انڈسٹری کے مقام پر دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی 2025 ماڈل ہونڈا موٹر سائیکل (AYA 2113/25) چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ تھانہ صدر گجرات میں درج کرا دی گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گجرات میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں، لیکن سی سی ڈی پولیس مکمل طور پر خاموش ہے۔ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے فوری ایکشن لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں