گجرات : محمد عبدالشکور امیر جماعت اسلامی پاکستان کے معاون خصوصی مقرر

گجرات : محمد عبدالشکور امیر جماعت اسلامی پاکستان کے معاون خصوصی مقرر
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور امیر جماعت اسلامی پاکستان کے معاون خصوصی مقرر ،جواں فکر،جواں عمر، جواں عہد محمد عبدالشکور ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، سماجی رہنماہیں۔

آپ نے امریکہ سے ماسٹرز اِن بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA) جبکہ یونیورسٹی آف دی پنجاب، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ زمانۂ طالب علمی میں پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے، جہاں سے ان کی قیادت کا سفر شروع ہوا۔ امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA) میں سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ آپ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی رہے ۔پاکستان کے معروف فلاحی ادارے الفلاح اسکالرشپ اسکیم کے بانی چیئرمین ہیں، جو ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کرتا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے انہوں نے ضلع گجرات میں بچیوں کی معیاری تعلیم کے مقصد سے وزڈم ہاؤس کی بنیاد رکھی، جہاں وہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کو سید مودودی کی تربیت میں رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں