Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) عمران چوہدری چیئرمین وبانی بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن سے کینیڈا روانگی سے قبل ڈویژنل صدر بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن گجرات چوہدری محمد سلیم تابانی اورڈویژنل سینئر نائب صدر محمد بوٹا طور نے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ۔
ملاقات میں بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کی ممبرسازی،مستحق افراد کی امداد اواررمضان پیکیج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مستقبل میں فاؤنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئےپلان مرتب کیا گیا۔