Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں ترقی کی نئی مثال،سرکاری جیپ کنکریٹ میں گاڑ دی گئی،گجرات میں لوکل گورنمنٹ آفس میں سیوریج اور بارشی پانی کو روکنے کیلئے گیراج اور صحن کی سطح دو فٹ اونچی کی گئی اور کنکریٹ ڈالی گئی،ٹھیکیدار نے عجلت میں کیے گئے کام کے دوران ناکارہ سرکاری جیپ کنکریٹ میں دبا دی۔
تفصیل کے مطابق ٹھیکیدار، سب انجینئر، ایس ڈی او اور ایکسیئن کی موجودگی میں ناقص کام کیاگیا جبکہ متعلقہ انتظامیہ نے جیپ ہٹانے کی زحمت نہ کی جسکی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، سرکاری دفتر میں ناقص میٹریل استعمال کا کسی افسر کو علم نہ ہو سکا،شہری تبصرے کررہے ہیں کہ عوامی پیسوں سے کیا گیا کام مگر انکی منصوبہ بندی صفر ہے، تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ ہوش میں آئی اور ناکارہ جیپ کو ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے کھینچ کر باہر نکالا،اس معاملہ پر تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی سرکاری افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔