Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) تحصیل کنجاہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں سسرالیوں نے بہو کو زہریلی گولیاں کھلا کر تیزاب پلا دیا، ظلم کاشکار راشدہ اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔ خاتون نے مرنے سے قبل ویڈیوبیان میں حقیقت بیان کردی ۔
تفصیلات کے مطابق، سسرالیوں نے بہو کوپہلے زہریلی گولیاں کھلائی ،بعد میں تیزاب پلادیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد بلال کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا ہے،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتولہ راشدہ کے شوہر نے اپنی ماں ، بھانجے اوربیٹیوں کےساتھ مل کراپنی دوسر ی بیوی مقتولہ راشدہ پر تشدد کرتاتھا ۔
سسرالیوں نے پلان کے تحت زہریلی گولیاں کھلا کربعد میں تیزاب پلادیا ،پھر اسپتال لے جانے کی بجائے مقتولہ کی بہن کوفون کرکے بتایا کہ آپ کی بہن راشدہ نے زہر کھالیا ہے۔اس دوران سسرالیوں نے راشدہ سے زبردستی ویڈیو بیان دلوایا کہ مقتولہ اپنی مرضی سےخودکشی کررہی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔