27ویں ترمیم کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی،علیمہ خان

27ویں ترمیم کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی،علیمہ خان
Metro53

Metro53 - راولپنڈی ( ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے پاکستان میں ایک ظالم نظام رائج کیا جارہا ہے ۔ عوام کی آواز کو بند کیا جارہا ہے۔ 27ویں ترمیم جس کے ذریعے آپ سے انصاف کا حق لے لیا جائے صرف پی ٹی آئی نہیں پوری پاکستانی عوام پر ظلم ہے ، اگر اس کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی۔ عمران خان نے یہ بارہا کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے آپ کو کھڑے ہ

اڈیالہ جیل کے باہر اریسٹ وارنٹ پر دستخط کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا میں ان کو کہتی ہوں گرفتار کرلیں لیکن یہ گرفتار نہیں کرتے۔آج گیارہواں اریسٹ وارنٹ دستخط کروا رہے۔ میری جائیداد اٹیچ کررہے بینک اکاؤنٹ بند کررہے، میرا آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بند کردیا ہے ۔ انہوں نے نمل یونیورسٹی جس کے اکاؤنٹ میں دیگر بورڈ ممبران کی طرح میں بھی محض signatory ہوں وہ اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا  یہ ورکرز کو گرفتار کر لیتے ہیں پھر ہمیں کہتے ہیں یہاں سے اٹھیں گے تو ان کو چھوڑیں گے ورنہ ہم ان پر پرچے دے دینگے۔ اس لیے آج ہم نے کہا ہے کہ بے شک پرچے دو یا ہم سب کو جیل میں ڈال دو ہم نہیں گھبراتے آج ہم کو اگر ملاقات کی اجازت نہ ملی تو یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں