Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک نئے اور جدید بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تحت نیا ائیرپورٹ "راوی سٹی" کے قریب موٹروے M-3 کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔
نئے ائیرپورٹ کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ہوائی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور لاہور کو ایوی ایشن کے نقشے پر مزید مضبوط بنانا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ائیرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہوگا۔منصوبہ فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے، اور اس کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل پر مشاورت جاری ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ لاہور میں سرمایہ کاری، روزگار اور شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔