لاہور میں مذہبی جماعت کااحتجاج،پولیس اورکارکنان میں تصادم،ملتان بند

لاہور میں مذہبی جماعت کااحتجاج،پولیس اورکارکنان میں تصادم،ملتان بند
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ملتان روڈ اوراطراف کی سڑکوں اورگلیوں کوبند کردیا گیا ۔ راستے بند ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق، ملتان روڈ پر مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا گیا ۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کو بھی بند کردیا ۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں