لاہور میں مقامی رہنماؤں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

لاہور  میں مقامی رہنماؤں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)این اے 120 اور پی پی 151 سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 ڈیلی پوائنٹ کے مطابق،صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے،شمولیت کی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری واہگہ ٹاؤن سید جبران حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔  
تقریب میں موجود رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو حلقے کی سیاست میں مثبت پیشرفت قرار دیا۔ رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ مقامی سطح کے رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور عوامی رابطے بہتر ہوں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں