Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) سی سی ڈی نے صوبائی دارلحکومت میں گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں۔
دنیانیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عقیل عرف گوگی بٹ گھر پر موجود نہیں تھا، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری طرف امیر بالاج ٹیپو کیس میں پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوچکا ہے جسے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔
یادرہے کہ چند روز قبل امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں عقیل عرف گوگی بٹ کی درخواست ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی گئی تھی ۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نجف حیدر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تو عقیل عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش ہوئے،خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے اور معاون وکیل نے وقت دینے کی استدعا کی. عدالت نے باور کرایا کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرلئے جائیں. عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بلاج قتل کے مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔