پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے کیلئے اہم سنگِ میل ہے، چوہدری اسد فاروق وڑائچ

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے کیلئے اہم سنگِ میل ہے، چوہدری اسد فاروق وڑائچ
Metro53

Metro53 - گجرات (مرزاعادل سے)سینئر رہنما مسلم لیگ گجرات چوہدری اسد فاروق وڑائچ نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم سنگِ میل ہے۔

چوہدری اسد فاروق وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاک سعودیہ تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر قائم رہے ہیں اور اب اس نئے معاہدے کے ذریعے دفاعی میدان میں تعاون کو عملی شکل دی گئی ہے۔

 چوہدری اسد فاروق وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کو اس معاہدے سے جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری تعاون میں فائدہ ہوگا جبکہ سعودی عرب کو ایک مضبوط اور تجربہ کار فوجی پارٹنر میسر آئے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں