پاک بھارت جنگ میں150 ملین ڈالر کے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ

پاک بھارت جنگ میں150 ملین ڈالر کے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Metro53

Metro53 - واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی تنازعے کے دوران سات طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔ اس بار انہوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے طیاروں کی قیمت بھی بتادی جس سے صاف پتا لگتا ہے کہ وہ انڈین طیارے گرنے کی بات کر رہے ہیں۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے تنازعے میں سات طیارے گرے، ہوسکتا ہے کہ یہ نمبر اس سے بھی زیادہ ہو کیونکہ ان کی طرف سے اصل تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طیارے بھی گرائے گئے جن کی مالیت 150 ملین ڈالر تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے صدر ٹرمپ نے اشاروں اشاروں میں انڈین رافیل طیارے گرنے کا ذکر کیا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایسا کوئی طیارہ نہیں جس کی قیمت 150 ملین ڈالر ہو، البتہ یہ فگر رافیل طیاروں کی قیمت کے قریب ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں