Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے کی ویڈیوز پاکستان کے پاس موجود ہیں، اور حکومت نے ثبوت آنے تک اس کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر دخلہ محسن نقوی نےلاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہبھارت پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے، اور نائن الیون کے بعد سے ہونے والی بیشتر دہشتگرد کارروائیوں کا فائدہ بھارت نے ہی اٹھایا۔
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے تمام عسکری سربراہان نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے تھے، جبکہ ان کے پائلٹس تیار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہہماری مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نہ صرف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ دشمن کے تمام منصوبے پہلے ہی بھانپ لیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کی اہم بیس پر سات میزائل داغے، لیکن ان میں سے کوئی میزائل ہدف پر نہیں لگا۔یہ اللہ کی مدد تھی، ہماری قیمتی اثاثوں والی بیس مکمل محفوظ رہی۔محسن نقوی کے مطابق بھارت کے چھ طیارے گرنے کے واضح ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں۔
یہ ثبوت بھارتی میڈیا کے اعلان سے بھی پہلے ہمارے پاس آ گئے تھے۔انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے افسران اجیت دوول اور امت شاہ کو پورے معاملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے کہایہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔