مون سون کے 3سسٹمزپاکستان کی جانب گامزن،بارشوں ،سیلاب کا خطرہ،الرٹ جاری

مون سون کے 3سسٹمزپاکستان کی جانب گامزن،بارشوں ،سیلاب کا خطرہ،الرٹ جاری
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے حالیہ بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی اور مزید مون سون بارشوں سے سیلاب کے خطرات سے خبردار کردیا۔

روزنامہ جنگ  اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا، مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، افغانستان کے ننگرہار اور قندھارریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جنرل مینجر این ڈی ایم اے زہرا حسن نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں، تربیلا ڈیم میں اس وقت 98 فیصد پانی بھر چکا ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کے ذخائر  میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹاریاں اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے، کوہ سلیمان کے ساتھ علاقہ جات میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے نیلم، پونچھ اور باغ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، چارسدہ میں سیلاب کے خطرات زیادہ ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں