آزاد کشمیر، گلگت اور کےپی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، 40 سے زائد جاں بحق،درجنوں لاپتہ

آزاد کشمیر، گلگت اور کےپی  میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، 40 سے زائد جاں بحق،درجنوں لاپتہ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان کے شمالی علاقوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ اور شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال نے ہولناک تباہی مچادی۔ ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ۔ مختلف حادثات میں اب تک 40 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ کئی افرا

خیبرپختونخوا میں قیامت خیز مناظر،باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے، 7 لاپتہ ہیں۔لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔بونیر میں اسکول کے 8 بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے، سرچ آپریشن جاری ہے۔مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں بھی چھتیں گرنے اور ندی نالوں میں ڈوبنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں  سیاح اور مقامی لوگ خطرے میں،مظفرآباد کے علاقے نصیرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پلندری میں بھی خاتون جاں بحق، 4 افراد دریائے پونچھ سے زندہ بچا لیے گئے۔نیلم ویلی کے علاقے رتی گلی بیس کیمپ میں 500 سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔جہلم ویلی، باغ، لیپا، ہٹیاں بالا کے راستے لینڈ سلائیڈنگ سے بند۔

گلگت بلتستان میں زمینی رابطے منقطع ،غذر میں سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ۔اشکومن، یاسین، دیامر، سکردو، کھرمنگ اور دیگر علاقوں میں درجنوں دیہات متاثر۔دیوسائی روڈ، شندور روڈ اور کئی اہم شاہراہیں بند، سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، فوج اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں