Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں نہ بابر اعظم شامل ہیں اور نہ ہی محمد رضوان۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیم میں شمولیت کا معیار صرف کارکردگی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اور رضوان جیسے کھلاڑیوں کو رائٹ آف نہیں کیا جا رہا، لیکن ٹیم میں جگہ صرف انہی کو ملے گی جو اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔
اس بار ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو سونپی گئی ہے، جو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فاران، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم۔
سلیکشن کمیٹی کے مطابق یہ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ہے، تاکہ ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لایا جا سکے۔شائقین کے لیے یہ فیصلہ خاصا حیران کن ہے، کیونکہ بابر اعظم اور رضوان جیسے بڑے ناموں کے بغیر پاکستان میدان میں اترے گا۔