ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کا تبادلہ، خرم شہزاد نئے ڈی سی تعینات

1 ہفتے قبل -
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کا تبادلہ، خرم شہزاد نئے ڈی سی تعینات
Metro53

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نورالعین قریشی کو گجرات سے تبدیل کرکے لاہور میں محکمہ اسپیشل پلاننگ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر گجرات ایک سال اور چار ماہ تک اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ سوموار کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گی۔

دوسری جانب لاہور سے تبدیل ہو کر آنے والے گریڈ 19 کے افسر خرم شہزاد کو ڈپٹی کمشنر گجرات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وہ جلد اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تبادلے اور نئی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں