خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے لگی،خواجہ سلما ن رفیق

7 گھنٹے قبل -
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے لگی،خواجہ سلما ن رفیق
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اورصوبائی وزیر خواجہ سلما ن رفیق نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا 12 اکتوبر اور 11 اکتوبر کی ایمرجنسی میں فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے بارہ اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا،11 اکتوبر کی  ایمرجنسی کے پی کے حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لگی،پختون،سندھی، بلوچی سب ہمارے بھائی ہیں ہم کسی کے مخالف نہیں،میں ایک جمہوری آدمی ہوں،جمہوریت کبھی بھی گورنر راج یا ایمرجنسی کو پسند نہیں کرتی،خیبر پختونخواہ حکومت وفاق سے دہسشتگردی کے مسئلہ پر تعاون نہیں کررہی تھی،تصادم اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی،وفاقی حکومت کو مجبور کیا گیا تب جاکر خیر پختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں