کیپٹن صفدر کا سیاسی سفر، وزارت یا صدارت میری زندگی کا مقصد نہیں

12 گھنٹے قبل -
کیپٹن صفدر کا سیاسی سفر، وزارت یا صدارت میری زندگی کا مقصد نہیں
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن اورسابق ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے سیاسی سفر، خاندانی پس منظر اور مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش عہدوں کے حصول کے بجائے اپنے طے کردہ کام مکمل کرنا ہے۔

 پوڈ کاسٹ میںکیپٹن صفدر کامزید کہنا تھا کہ وہ فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد سیاست میں آئے اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، تاہم وزارت یا کسی بڑے سرکاری عہدے کو انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد نہیں بنایا۔کیپٹن صفدر نے بتایا کہ ان کے سیاسی سفر میں چوہدری نثار علی خان کا بھی اہم کردار رہا، جنہوں نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کیا۔ ان کے مطابق سیاست میں آنے کے بعد بھی انہوں نے بعض معاملات پر اپنی جماعت کے مؤقف سے مختلف بات کرنے سے گریز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر رہ کر آئین سازی اور باہر رہ کر آئین و قانون کے حق میں آواز اٹھانے میں فرق ہے، تاہم ان کے نزدیک بنیادی مقصد عدل اور قانون کی بالادستی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں