Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر یہودی شناخت اور مادری نسب کے حوالے سے ایک بیان شیئر کیا ہے۔
جس میں وفاقی وزیرنے لکھا کہ "یہودی روایات کے مطابق، مذہبی شناخت ماں کے نسب سے منتقل ہوتی ہے؛ اگر کسی کی ماں یہودی ہے تو وہ یہودی شمار ہوگا، خواہ اس کے والد کا مذہب کچھ بھی ہو"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہودی روایت میں زچگی (Maternity) ایک حیاتیاتی یقین ہے جبکہ ولدیت (Paternity) محض ایک امکان ہے، اور یہ اصول اس وقت قائم کیا گیا تھا جب دنیا ڈی این اے ٹیسٹنگ سے ناواقف تھی۔