نواز شریف نے مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا

نواز شریف نے مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )نواز شریف نے مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا

فیصلے کے بعد ذرائع کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو چھوڑ کر الیکشن میں اپنی سیٹ ہارنے کے بعد مخصوص نشست پر ممبر اسمبلی منتخب ہونیوالے بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر سینیئر پارٹی رہنما ناخوش ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افتخار گیلانی کے نام پر تنازعے کی وجہ سے جمعرات کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے ہونے والا اسمبلی اجلاس بھی ایک روز بعد یعنی جمعہ کو بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

 

اس سلسلے میں آج اسمبلی اجلاس کا ترمیمی نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس سے وزیر اعظم کی نامزدگی پر ن لیگ میں جاری اختلافات کی افواہوں کو تقویت ملی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر متفق نہ ہوئے تو 28 اگست کو بھی انتخاب کا انعقاد مشکل ہوسکتا ہے اور اسمبلی اجلاس مزید ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی شامل ہیں، تاہم شاہ غلام قادر کو موزوں ترین امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔

 

شاہ غلام قادر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ افتخار گیلانی کی نامزدگی پر دلبرداشتہ ہیں۔ اس بات کا اشارہ ان کی پارٹی اجلاس کے بعد ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بھی ملتا ہے۔

انہوں نے “نواز شریف کے نعرہ ‘ووٹ کو عزت دو’ کو یقینی” بنانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ “آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عزت و وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔”

 

 ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر کے متعدد دیگر سینیئر رہنما بھی بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر شاہ غلام قادر کی طرح ناخوش ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی حلقوں میں بھی اس ممکنہ فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے کہ عام انتخابات میں اپنی نشست ہارنے کا واضح مطلب ہے کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، اور ایک مسترد شدہ امیدوار کو پہلے مخصوص نشست پر اسمبلی میں لانا اور پھر انہی کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کرنا عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں