گجرات: وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا دورہ گجرات

گجرات: وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا دورہ گجرات
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گجرات کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر ہاؤسنگ نے کالرہ اور جناح ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت لوراں چوک کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جاری نکاسیٔ آب کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ راولپنڈی، جہلم، گجرات اور وزیرآباد میں مسلسل بارشوں کے باعث نکاسیٔ آب میں درپیش مشکلات کو دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر واسا کے منصوبوں اور نکاسیٔ آب سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیتی ہیں، جبکہ بروقت نکاسیٔ آب کیلئے جلد بڑے منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین اور ایم ڈی واسا نے  وزیر ہاؤسنگ کو انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور نکاسیٔ آب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں