Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں سڑکوں اور گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق، پانی گھروںمیں داخل ہونے سے شہریوں کا قیمتی سامان ضائع ہو گیا جبکہ واسا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری شدید حبس اور گرمی میں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور کاروبارِ زندگی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔