گجرات میں 4گھنٹوں کے دوران 182 ملی میٹر بارش ریکارڈ

گجرات میں 4گھنٹوں کے دوران 182 ملی میٹر بارش ریکارڈ
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران مسلسل موسلادھار بارش کے باعث 182 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مختلف سڑکوں اور علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا۔ واسا اور ستھرا پنجاب کی فیلڈ ٹیمیں ڈی واٹرنگ اور صفائی کے لیے متحرک ہیں، جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر بیک اپ جنریٹرز کا انتظام بھی موجود ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں