Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )چھ لین موٹروے پر مشتمل سیالکوٹ ،کھاریاں تا راولپنڈی M-13 موٹروے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق،M-13 موٹروے کو چھ لین پر مشتمل جدید موٹروے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے،منصوبے کی مجموعی لمبائی117اشاریہ 2 کلومیٹر پرمشتمل ہے۔
حکومت نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیےفرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن FWO کو منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ،M-13 کھاریاں کو راولپنڈی کے ٹی چوک کے قریب سے منسلک کرے گی ۔۔موٹروے کی تکمیل سے لاہور، گجرات ،کھاریاں اور راولپنڈی کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہوگا۔
نئی موٹروے سے M-2 پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
M-13، M-12 اور M-11 کوریڈور مکمل ہونے سے خطے میں سفری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔