کراچی :منشیات کیس، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

کراچی :منشیات کیس، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
Metro53

Metro53 - کراچی(ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق،عدالت میں ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سال 2021 میں تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ مقدمے میں مفرور تھیں۔
وکیل صفائی کے مطابق ملزمہ کو محض شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ مقدمے کے دیگر دو شریک ملزمان علی اور فہمیدہ سال 2024 میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد اب ملزمہ کو مقدمے میں سزا ملنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا، جس پر عدالت نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں