گجرات:چودھری شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور کاافتتاح کردیا

گجرات:چودھری شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور کاافتتاح کردیا
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) آخر کار تین سے چار سے تاخیر کاشکار گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

رہنماپاکستان مسلم لیگ ق   اوار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے  ڈی سی گجرات نورالعین قریشی اور چائنیز وفد کے ہمراہ  منصوبے کاافتتاح کیا، ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور منصوبے پر 2463.582 ملین روپے لاگت آئی۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کو آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اسٹریٹ لائٹس سے مزین کیا جائے گا، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ترقیاتی کام جاری ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیرامکس انڈسٹری کے فضلے کی ٹریٹمنٹ کے لیے پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، صنعتی شعبے کی بہتری اور ضلع کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں