گجرات:سروس موڑ فلائی اوورکاآج باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا

گجرات:سروس موڑ فلائی اوورکاآج باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک)صوبائی وزیر چودھری شافع حسین آج گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جبکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے اس فلائی اوور کو آج عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سروس موڑ فلائی اوور کی تکمیل سے گجرات شہر میں ٹریفک روانی بہتر ہوگی اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو وقت کی بچت کے ساتھ آسان سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں