Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کارروائی، اشتہاری انسانی اسمگلر زعفران عباس عرف عرفان جوگی گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون کے گجرات سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری انسانی اسمگلر زعفران عباس عرف عرفان جوگی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے مزید آٹھ مقدمات میں بھی نامزد ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے ایک شہری کو قانونی طریقے سے ترکیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایران کے راستے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے نے متاثرہ شہری کی وفات کی تصدیق کی۔