Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) مختلف جیولری شاپ مالکان نے تھانہ بی ڈویژن گجرات میں درخواستیں دیں کہ راجہ عمران ولد محمد لطیف، جو صرافہ بازار میں جیولری کے کاروبار سے وابستہ ہے، ماضی میں اعتماد کی بنیاد پر گاہکوں کو زیورات دکھانے کے بہانے زیورات حاصل کرتا اور بعد ازاں واپس کر دیتا تھا، جس کے باعث دکانداروں کا اس پراعتماد قائم ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 08 جون 2026 کو ملزم مختلف اوقات میں دونوں جیولری شاپس پر آیا اور گاہک کو زیورات دکھانے کا بہانہ بنا کر ایک دکاندار سے 36 طلائی انگوٹھیاں جبکہ دوسرے دکاندار سے 2 طلائی کڑے، 10 طلائی چوڑیاں اور 24 طلائی انگوٹھیاں حاصل کیں اور بعد ازاں زیورات لے کر فرار ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن، سب انسپکٹر شفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضہ سے 1 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 12 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے