Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ،ہیڈ خانکی اورہیڈ قادرآباد پر پانی کابہاؤنچلی سطح پر برقرار ہے۔
محکمہ انہارکے ذرئع کے مطابق، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 128,128 کیوسک، ہیڈ خانکی پر 157,874 کیوسک اور ہیڈ قادرآباد پر 160,280 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1181.60 فٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ اسی طرح بھمبر نالہ اور مناور توی میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں۔