ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کیلئےعدالت سے رجوع ،کیس دائر

ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کیلئےعدالت سے رجوع ،کیس دائر
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع کاکیس دائر کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر حارث کھوکھر تشدد کرتا ہے اور گالیاں نکالتاہے،شوہر ایک اچھے کردار کا مالک نہیں ہے، شوہر حارث کھوکھر جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتا ہے، شوہر کے ساتھ مزید بیوی کے رشتے میں رہنا نہیں چاہتی ، فیملی کورٹ سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں