Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) معروف شاعر راشد امام کے پہلے شعری مجموعے "گم" کو ادبی حلقوں میں مثبت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ مجموعہ علامتی اسلوب، فکری گہرائی اور سادہ مگر مؤثر اظہار کے باعث عصرِ حاضر کی اہم ادبی تخلیقات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
"گم" میں حمد، نعت، سلام کے علاوہ 81 غزلیں شامل ہیں، جن میں محبت، روحانیت، شناخت، یاد، وجودی کرب اور انسانی احساسات کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
راشد امام، جن کا اصل نام راشد علی کھوکھر ہے، ضلع حافظ آباد کے شہر جلالپور بھٹیاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور 2007 سے شعر و ادب سے وابستہ ہیں۔ وہ ملک بھر کے متعدد مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اور ان کی تخلیقات مختلف ادبی جرائد میں بھی شائع ہو چکی ہیں۔
ادبی ناقدین کا کہنا ہے کہ "گم" اپنی علامتی زبان، فکری وسعت اور دل نشین اسلوب کے باعث اردو شاعری میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔