پاکستانی نے اٹلی میں 2 بچوں پر حملہ آور کوقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا

پاکستانی نے اٹلی میں 2 بچوں پر حملہ آور کوقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا
Metro53

Metro53 - بریشا،گجرات( ویب ڈیسک )اٹلی کے شہر بریشا کے البیرینی پارک میں پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نوید اسلم نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بچوں پر حملہ کرنے والے شخص کو قابو میں کر لیا۔

واقعہ کے مطابق 29 سالہ نائجیرین شہری نے پارک میں کھیلنے والے بچوں پر حملہ کیا اور ان کی گردن دبانے کی کوشش کی۔ صورتحال سنگین ہونے پر نوید اسلم نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر حملہ آور کو دبوچ لیا اور پولیس کی آمد تک قابو میں رکھا۔

واقعے کے دوران نوید اسلم خود بھی زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نوید اسلم کی بہادری کے اعتراف میں بریشا کی میئر لورا کاسٹیلیتی نے 26 جون کو سٹی کونسل میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں انہیں جرات اور شہری ذمہ داری کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

نوید اسلم کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور ان کی بروقت کارروائی کے باعث ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ نوید اسلم کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان بچانا ان کی انسانی ذمہ داری تھی، جبکہ عوام کی جانب سے ملنے والی داد اور تالیاں ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہیں

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں