Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)گجرات سےسابق وزیر اعظم عمران خان کے جانثار پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ذیشان گل سیٹھی کی موت کےبعد عدالت سے باعزت بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان میں عدالتی نظام پر مایوسی کااظہار کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کاکہنا ہے کہ گجرات سے ہمارے جانثار ذیشان گل سیٹھی کو فوت ہونے کے بعد باعزت بری کیا گیا، جب جج نے اس کو سزا سنائی تھی، وہ سٹریچر پر عدالت آیا تھااور جج نے کہا تھا کہ اسے سٹریچر پر عدالت لاؤایسے جج نہ دنیا میں بچیں گے اور نہ اللہ کی عدالت سے بچیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جج کو چاہیے کہ اس کے گھر والوں کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے۔ یہ جج انصاف نہیں کر رہے؛ ان کو لکھا ہوا حکم آتا ہے، اس پر عمل کرتے ہیں ۔ ان کو اللہ کا کوئی خوف نہیں ہے۔