Metro53 - جہلم (ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ، تھانہ سٹی پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق، انجینئر محمد علی مرزا کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر "مینٹیننس آف پبلک آرڈر" (MPO) کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔گرفتاری کے ساتھ ہی محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مذہبی یا عوامی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، مختلف مذہبی جماعتوں اور علما کرام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو انجینئر مرزا کے خلاف شکایات موصول ہوئیں، جن میں ان کی تقاریر اور خیالات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ان وفود نے انتظامیہ سے ملاقاتوں کے دوران گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔