پوڈکاسٹر وصحافی ریحان طارق کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتارکرلیا گیا

پوڈکاسٹر وصحافی ریحان طارق کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتارکرلیا گیا
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )پووڈ کاسٹر ریحان طارق کو لاہور ایئرپورٹ سے این سی سی آئی اے نے حراست میں لے لیا گیا،ریحان طارق رات ایک بجے بعد لندن سے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے

تفصیلات کے مطابق، قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ ریحان طارق کو ائیر پورٹ پر روکا گیا، این سی سی آئی اے کے اہلکار آئے اور ان کواپنے ساتھ لے گئے

 پوڈ کاسٹر ریحان طارق کے خلاف مقدمہ لاہور NCCIA میں درج ہے، ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کا نام PNIL لسٹ میں بھی درج ہے۔ جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں