سرائے عالمگیر پولیس کی کامیاب کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار، زیورات اور اسلحہ برآمد

سرائے عالمگیر پولیس کی کامیاب کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار، زیورات اور اسلحہ برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) سرائے عالمگیر پولیس نے چوری کی ایک اہم واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات سمیت واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو چند روز قبل ایک رہائشی گھر میں چوری کی واردات میں ملوث تھا۔

واقعہ موضع قصبہ کریالی، تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں شہری کے گھر سے قیمتی سامان اور طلائی زیورات چوری کر لیے گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم شمروز آصف کو گرفتار کر لیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں